سبزیوں اور پھلوں کی کاشت جدید ٹیکنالوجی سے کی جائے: زراعت آفیسر

ساہیوال (پ ر) زراعت آفیسر فروٹس اینڈ ویجیٹیبل سائرہ عظمت نے کہا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، جن میں موسمی تبدیلیو ںسے ہم آہنگ سبزیوںکی کاشت کے لئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب اور ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کے لئے سولر سسٹم شامل ہیں -انہوں نے یہ بات چک 53/G-Dمیں کاشتکاروں اور زمینداروں کے سیمینار سے خطاب کے دوران کہی -اس موقع پر ڈویژنل صدر فیلڈ اسسٹنٹس مہر غضنفر سیال ،چوہدری عنایت اللہ،مہر منظور احمد ،مہر قاسم فیلڈ اسسٹنٹ اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی -انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاری کاجدید طریقہ کار اپنا کر ہم اپنی پیداوار میںاضافے کے ساتھ ساتھ اپنی آمدن بھی بڑھا سکتے ہیں -زراعت آفیسر نے سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی تدابیر بتائی -اس موقع پر مہر منظور،غضنفر سیال اور دیگر کاشتکاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کسانوں کو پیداوار بڑھانے کے مفید مشورے بھی دیئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں