کمشنر الیون اور آر پی او الیون کے درمیان دوستانہ میچ

ساہیوال (ایس این این )ظفر علی سٹیڈیم میں کمشنر الیون اور آر پی او الیون کے درمیان محدود اوور کا میچ کمشنر الیون نے 33رنز سے جیت لیا -کمشنر الیون کی قیادت کمشنر علی بہادر قاضی جبکہ آر پی او الیون کی قیادت آر پی او ڈاکٹر طارق رستم چوہان نے کی -کمشنر الیون میں اے سی جنرل اشفاق الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی ،اور آر پی او الیون میں ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام ،ڈی پی او حسن اسد علوی اور ڈی پی او پاکپتن اسماعیل کھاڑک سمیت سول و پولیس افسران نے اپنی اپنی ٹیم میں نمائندگی کی -دوستانہ میچ کا انعقاد ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے کیا تھا -12،12اوور کے محدود میچ میں کمشنر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوور میں 176رنز بنائے جس میں فیصل عمران وٹو 76رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے ،جواب میں آر پی او الیون کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوور میں صرف 143رنز بنا سکی اس طرح کمشنر الیون نے یہ میچ 33رنز سے جیت لیا -کمشنر الیون کے کھلاڑی فیصل عمران وٹو کو 76رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں