ساہیوال: لاکھوں کی نقدی اورطلائی زیورات چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں139/9-L کے قریب ہوئی یہاں راشدامین 4لاکھ 80ہزار روپے لے کر شریں والا موڑ سے نائی والابنگلہ اپنی کھاد سپرے کی دکان کی طرف موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھین کر فرار ہوگئے چوری کی وارداتوں گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں نامعلوم ملزمان نے علی رضا کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 2لاکھ 37ہزارروپے اور عارفوالہ پل کے قریب نامعلوم ملزم نے شہزادنواز کی نقدی اور ATMکارڈمالیتی 27ہزار روپے چراکرلے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں