چیچہ وطنی: ظالم باپ کی سگی بیٹی سے زیادتی کی کوشش

ساہیوال:(ایس این این) سگے باپ کی بیٹی سے زبردستی جنسی زیادتی کی کوشش، دادا نے پوتی کے ساتھ منہ کالا کرنے کی مذموم کوشش پر بیٹے کو ڈانٹابد بخت بیٹے نےاپنے باپ کا گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی، نواحی گاﺅں 113/7-R کے رہائشی غلام شبیر ولد نظام دین نے رپورٹ درج کرائی کہ میرے بھائی رب نواز نے اپنی بیٹی نازیہ بی بی سے زبرستی جنسی تشدد کرنے کی کوشش کی، چیخ و پکار پر میرا والد نظام دین آگیا تو اس نے رب نواز کی لعن طعن کی تو اس نے طیش میں آکر اپنے والد کا گلا دبوچ لیا اور اسے مارنے کی کوشش کی .شور مچانے پر لوگ جمع ہوئے تو وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے زیر دفعہ 375/511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں