عراق:بحری جہاز ڈوبنے سے 20ملاح ہلاک

بصرہ(اے ایف پی)۔ عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق المصبر نامی جہاز ہفتے کے روز ایک غیرملکی جہاز کیساتھ ٹکر کے باعث ڈوب گیا تھا، 8ملاحوں کو موقع پر بچا لیا گیا جبکہ 4کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ وزارت کے مطابق جہاز کو سمندری نہر سے نکالنے کے بعد اس سے مزید 16ملاحوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ حادثہ عراق اور کویت کے درمیان خور عبداللہ سمندری نہر میں پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں