زینب قتل کیس، مشتبہ شخص لاہور سے گرفتار

لاہور :پولیس نے قصورمیں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے کیس میں ایک مشتبہ شخص کو بھٹہ چوک ڈیفنس سے گرفتار کر کے قصور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے شخص سے خاصی مشابہت ہے،اس کی موبائل فون کی لوکیشن بھی قصور کی ہے ۔اسےتفتیش کے لئے قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ،جو اس کا ڈی این اے کرائے گی۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کر رہی ہے۔یاد رہے کہ 9 جنوری کو کم سن بچی زینب کی خون مین لت پت نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی جس پر فاضل چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں