ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی دو مختلف وارداتیں‘نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات اور موٹرسائیکل چھین کرفرار‘ مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات 55/5-L پل کے قریب ہوئی یہاں سہیل احمد اپنے بھیجتے محمد نواز کے ہمراہ قادر آباد پاور پلانٹ سے ڈیوٹی کرکے واپس موٹرسائیکل پر گھرجارہے تھے کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور موٹرسائیکل نمبری6154/OKLمالیتی 50ہزارروپے چھین لی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نواز کو شدید زخمی کردیا۔ ملزمان فرارہوگئے۔ دوسری واردات کوٹ خادم علی شاہ میںہو ئی یہاں آصف وغیرہ 2ملزمان نے محمد شفیق کے دروازے پر دستک دی ۔ دروازہ کھلتے ہی ملزمان گن پوائنٹ پر گھرمیں داخل ہوگئے۔ اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھرمیں سے نقدی ‘طلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی9لاکھ 30ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں