عمران اور زرداری ایک ہی سٹیج سے خطاب کریں گے: طاہر القادری

لاہور :عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہوگا جبکہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج سے خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کل 12بجے سے شروع ہوگا اور اسکے 2سیشنز ہونگے ۔ کل فیصلہ کن احتجاج شروع ہونے جارہا ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرلیا ہے اب ہم استعفے مانگ نہیں رہے بلکہ حکومت کو استعفےدینے پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں