ساہیوال: رشوت لینے کے الزام میں پولیس انسپکٹر گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ )اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس کا مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ ‘40ہزار روپے مثل میں سے برآمد ہونے پر انسپکٹر پولیس گرفتار ‘مذکورہ افسر نے چند ماہ قبل کتاب سے 20ہزار روپے برآمد کرکے ایک ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کیا جسے بعدازاں باعزت چھوڑنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر بخاری روڈ غلہ منڈی کے رہائشی مرزا شہبازعلی کا بھائی محمد یوسف جس پر 9-Cمنشیات کا مقدمہ درج تھا اور منشیات سیل کے انچار ج انسپکٹر شاہد نذیر نے محمدیوسف کو بیگناہ کرنے کیلئے 40ہزار روپے رشوت مانگی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق سندھو نے جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری عثمان کے ہمراہ چھاپہ مار ا اور مثل کے اندر سے 40ہزار روپے برآمد کرلئے ۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں