ساہیوال: گن پوائنٹ پر نوجوان کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال ( بیورورپورٹ)گن پوائنٹ پر تین ملزمان نے ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایونیو کالونی کا رہائشی حق نواز اپنی موٹرسائیکل پر سول ہسپتال سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں ایک پرائیویٹ سکول کے قریب تین ملزمان علی رضا وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے زبردستی نقدی وموبائل فون وغیرہ کل مالیتی 18500روپے چھین کر فرارہوگئے۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں