سعودی عرب سے جلد سفارتی تعلقات بحال کرینگے،ایران

تہران (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جلد ہی سفارتی وفود کی آمد ورفت ہونے والی ہے ۔ ایران کے خبررساں ادارے اثنا کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سفارتی وفود کے تبادلوں کے لیے حج کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آخری مراحل کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے سفارت کار اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں