پاک پتن میں معذور افراد میں ٹرائی موٹر سائیکلزتقسیم

پاک پتن: حکومت کی تمام تر توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی طرف ہے، عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور روز گار کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے معذور شخص کو ٹرائی موٹر سائیکل کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ تمام اداروں کے افسران حکومتی ہدایات اور قوانین کی روشنی میں عوامی مسائل حل کریں اور اس سلسلہ میں اپنی مثبت توانائیاں صرف کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں