ساہیوال: ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل

ساہیوال (SNN)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وجاہت حسن کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ ، خواتین بیرکس ،نوعمر وارڈ ،کچن اور سزائے موت بلاکس کا معائنہ ،قیدیوں کی دی جانے والی سہولیات پر اطمینا ن کا اظہارکیا -تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وجاہت حسن نے سنٹرل جیل ساہیوال کے مختلف بیرکس جن میں خواتین اور نوعمر وارڈز ،کچن اور سزائے موت کے بیرکس کا تفصیلی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا -معز ز جج نے دورہ کے دوران جیل کی صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے جیل انتظامیہ کی تعریف کی -انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 8قیدیوں کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے -اس موقع پر سول جج محمد عثمان ،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاوید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے –

اپنا تبصرہ بھیجیں