ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

ساہیوال (ایس این این)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں تا کہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے -یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ،مولانا احسان الحق فرید ی،WHOکے نمائندہ ڈاکٹر عمار ،پولیس ،سول ڈیفنس ،ایجوکیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں پولیو مہم کی زیادہ سے زیادہ آگہی پیدا کی جائے تا کہ نئی نسل کو اس مرض سے بچایا جا سکے -سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے اجلاس کو بتایا کہ یہ مہم 15جنوری تا 17جنوری تک رہے گی اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر میں 1099ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں 899موبائل ٹیمیں شامل ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا تا کہ مہم کے دوران پولیو ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کے والدین ان نمبر زپر رابطہ کر کے اپنے بچو ں کو ویکسین پلوا سکتے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں