ساہیوال: ٹرانسپورٹرز کا پولیس رویے کے خلاف احتجاج

ساہیوال (بیورورپورٹ)ٹرانسپورٹرز کا بسیں اور ویگنیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے ٹریفک پولیس کے خلاف شدیداحتجاج‘ ناجائز چالان بند نہ کئے تو جی ٹی روڈ بلاک کرنے کااعلان۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ساہیوال نے ٹریفک پولیس کے ناروا رویے اور ناجائز چالان کرنے پر ریلوے روڈ اور جوگی چوک میں بسیں اور ویگنیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔ صدر ٹرانسپورٹ حاجی قیوم کا کہناتھا کہ ٹریفک پولیس ان کے ناجائز چالان کررہی ہے منتھلی مانگتی ہے اور انکار پر چالان ہوتے ہیں۔ وہ اس صورت حال سے تنگ آچکے ہیں اس لئے وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی جس کے بعد آرٹی سیکرٹری عاصمہ ناز اور ڈی ایس پی صدر مہر وسیم سیال نے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یعقوب سے مذاکرات کئے اور انہیں ناجائز چالان نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر حاجی یعقوب نے کہاکہ 48گھٹنے کے اندر ٹریفک پولیس کا رویہ بہترنہ ہوا تو وہ جی ٹی روڈ بلاک کردیں گے اور ڈی ایس پی ٹریفک کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔ بعدازاں وہ پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں