ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال( بیورورپورٹ) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی ‘موبائل فون چھین لیا ‘مزاحمت پر ملزمان نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا ‘ مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 114/9-Lمیں ہوئی یہاں ریاض احمد کا بہنوئی عدنان اور اس کی ہمشیرہ موٹرسائیکل پر ساہیوال سے کمیر جا رہے تھے کہ راستے میں 3 نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا مزاحمت پر ملزمان نے گولی مار کر عدنان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات 7/11-Lمین جی ٹی روڈ پر ہوئی یہاں محمدآصف لاہور سے واپس اپنے گھر ڈیرہ غازی خان کار پر جارہا تھا کہ راستے میں رات کے وقت گاڑی خراب ہو گئی اور 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 32ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔دوسری جانب چوری کی دو مزید وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان 2موٹرسائیکلیں اور موبائل فون وغیرہ لے اڑے ۔ چوری کی واردات فتح شیر کالونی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمدارشد کی موٹرسائیکل نمبری 3046/DGKایک بینک کے باہر سے چرالی ۔ دوسری واردات 90/9-Lمیں ہوئی یہاں اورنگ زیب کے ملازم محمداکرام احاطہ سے موٹرسائیکل نمبری 181/SLLاور موبائل فون وغیرہ مالیتی 90ہزار روپے چرالیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں