عمران خان نے فی الحال بشریٰ کو شادی کی پیش کش کی ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا میں گردش کرنے والی عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کی باقاعدہ تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی نہیں کی تاہم عمران خان کی جانب سے بشریٰ بی بی کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کی اس پیشکش پر حتمی جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔تحریک انصاف کے مطابق اگر بشریٰ بی بی نے شادی کی پیشکش قبول کی تو عمران خان اس بات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں