دھند اور سوائن فلو، سکول اوقات تبدیل، 1 ہفتے کی تعطیلات پر غور

ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید سردی اور دھند کے باعث سکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیے ہیں،مختلف اضلاع میں سکولوں کے نئے اوقات 10بجے تاسوا3بجے تک ہوں گے.میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلا ع میں شدید سردی اور دھند کے باعث سکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں.سیکرٹری محکمہ تعلیم سکولزپنجاب کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوزاور ڈی اوزکے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے. مراسلہ کے مطابق سکولوں صبح 10بجے کھلیں گے اور چھٹی سہ پہر3بج کر20منٹ پرہوگی.محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے اوقات کے احکامات 15جنوری تک کیلئے ہوں گے.علاوہ ازیں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور مظفر گڑھ میں فلو اور سوائن فلو وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہونے کی بنیاد پر محکمہ کی جانب سے ایک ہفتے کی تعطیلات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں