ساہیوال: صحافی پر پی ٹی سی اہل اہلکاروں کا حملہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ) مقامی صحافی پر پی ٹی سی ایل دفترمیں پی ٹی سی ایل اہلکار حملہ ‘پسٹل نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں ‘صحافی نے کمرے کی کنڈی لگا کر اپنی جان بچا کر پولیس کو کال کرلیا ‘صحافیوں کا شدید احتجاج ‘ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی چوہدری نجیب احمد کا پی ٹی سی ایل اہلکار قیصر رفیق کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا اور وہ گزشتہ روز پی ٹی سی ایل دفترمیں ایک درخواست کے سلسلہ میں گیا کہ قیصر رفیق کے ساتھی نے اسے اطلاع کردی اور قیصر رفیق نے دفترمیں آتے ہی چوہدری نجیب کو للکا رنے لگا اور پسٹل نکال کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی کہ اس دوران ملازمین نے اسے پکڑ لیا اور نجیب نے دوسرے کمرے میں جاکر اندر سے کنڈی لگا لی اور پولیس کو کال کردی ۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزم فرار ہو چکا تھا ۔ مقامی صحافیوں نے چوہدری نجیب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتارکرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ یادرہے چوہدری نجیب نے قیصر رفیق پر دھوکہ دہی اور 489/Fکے تحت مقدمہ درج کرارکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں