ابوالنصر منظور شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ساہیوال (بیورورپورٹ ) بنات الاسلام جامعہ فریدیہ ساہیوال کی ناظمہ‘معروف عالم دین علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ کی اہلیہ‘صاحبزادہ فیض الحسن ‘ ڈاکٹر مفتی مظہر فرید شاہ اور پیر اظہر فرید شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جامعہ فریدیہ کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ‘ ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمدشاہ ‘ چن پیر شاہ ‘ علامہ ذیشان بخاری آف لڈن ‘علامہ غلام مصطفی نوری ‘ڈاکٹر طاہر سراج ‘ علامہ امام بخش ندیم ‘ علامہ نعیم امجد چشتی ‘ ابو البرکات اﷲ دتہ نظامی ‘سماجی ‘سیاسی ‘مذہبی ‘ تجارتی ‘صحافتی ودیگر حلقوں ‘ مختلف شہروں سے آئے ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں کے علاوہ معززین ساہیوال نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج صبح جامعہ فریدیہ میں ہوگی اور دعا11بجے ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں