ٹوٹکوں کی پہچان، زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

کراچی:‌معروف ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 72 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔زبیدہ طارق جو زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں کچھ عرصے سے بیمار تھیں، ان کے شوہر کا نام طارق مقصود ہے، جن سے ان کی شادی 1966میں انجام پائی، ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام حسین طارق اور صبا طارق ہیں۔ان کے بھائی معروف دانشور انور مقصود نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں علاج جار ی تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔انور مقصود نے مزید بتایا کہ ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔زبیدہ آپا نے پاکستان کے مختلف چینلز پر بے شمار کوکنگ شوز کیے، ان کی بتائی گئی کھانوں کی ترکیبیں معتدد گھرانوں میں مقبول تھیں، وہ امور خانہ داری کی بھی ماہر تھیں اور ان کے گھریلوں ٹوٹکے خواتین میں خاصے مقبول تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں