امریکہ نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کر دیا

اسلام آباد: امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد امریکہ نے ایک اور چال چل دی.امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام خصوصی واچ لسٹ میں ڈال دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں والے ملکوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دس ممالک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، برما، شمالی کوریا، چین اور ایران میں مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔
سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان بھی اس امریکی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ سوڈان اور اریٹریا کو بھی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔امریکا نے پاکستان کی سیکورٹی امداد میں کٹوتی کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا یار نہیں ، ’’یار مار‘‘ ہے، امریکا سے تعلقات پر نظر ثانی کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی رویہ نہ اتحادی کا ہے نہ دوست کا، امریکی جارحیت پر قوم کا متفقہ جواب دیا جائے گا، پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں