ساہیوال (بیورورپورٹ)پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ‘ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا کرعوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا‘ اضافہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے نہیں ہوا‘ سرکارنے بھی خاموشی اختیارکرلی‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طر ف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کاطوفان کھڑا ہوگیا جس سے عام شہری بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھاکرمہنگائی میں اضافہ کردیا۔ کرائے اضافہ کے تناسب نہیں بڑھائے گئے۔ ساہیوال سے فیصل آباد روڈ پرچلنے والی گاڑیوں ویگنوں نے کرایہ 130 روپے سے بڑھا کر 150روپے کردیا جبکہ ساہیوال ضلع میں مقامی روٹس پرچلنے والی ٹرانسپورٹ نے بھی اضافہ کردیا جس کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں توتکرار بھی جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں سرکاری حکام نے خاموشی اختیارکررکھی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے بڑھا کر وصول کررہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں