اس سال جرائم میں نمایاں کمی ہوئی: ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال(دلاور سلطان سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ سال2017میں سنگین مقدمات میں ملوث متعدد ملزمان اور 42گینگز کے 147خطرناک ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان کل مالیت 16کروڑ 84لاکھ98ہزار روپےبرآمد کئے اور ناجائز اسلحہ4 کلاشنکوف، 163شاٹ گن57رائفلیں801 پسٹل 30بور،117ریوالور32بور، 38کاربین اورکثیر تعداد میں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے99کلوگرام افیون،29کلوگرام ہیروئن، 511کلوگرام چرس ،10142لیٹر لہن ، 23800 بوتلیں شراب ،37کلوگرام بھنگ اور 119چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔سال 2017 میں ساہیوال پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ 8پولیس مقابلے ہوئے جن میں 15 ڈاکوئوں کوگرفتارکیا گیا اور 8ڈاکو ہلاک ہوئے اور دوران پولیس مقابلہ 4پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ساہیوال پولیس نے کل 2595 اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں Aکیٹیگری کے479 اشتہاری اورBکیٹیگری کے2116 اشتہاری جبکہ607 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2017میں کل 8662مقدمات درج ہوئے جبکہ سال 2016میں 8761مقدمات درج ہوئے تھے۔سال2017؁ٗ میں قتل کے 93مقدمات درج ہوئے جن میں 211افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سال2016؁ٗ میں قتل کی 117واردتیں ہوئی تھیں۔سال2017میں ڈکیتی کی42وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 154ملزمان گرفتار کر کے ان سے 3کروڑ19لاکھ 71ہزار روپے برآمدکئے گئے جبکہ سال2016؁ٗ میں ڈکیتی کے 72مقدمات درج ہوئے تھے۔سال2017 میں رابری کے251مقدمات درج ہو ئے جن میں433ملزمان گرفتار کر کے ان سے3کروڑ34لاکھ 85ہزارروپے برآمد کئے گئے جبکہ سال 2016ـ میں رابری کے249مقدمات درج ہوئے تھے۔سال2017 میں موٹرسائیکل چھینے کی137وارداتیں ہوئیںجن میں270ملزمان گرفتار کر کے ان سے137موٹرسائیکلیںبرآمدکی گئیںجبکہ سال2016 میں موٹرسائیکل چھیننے کی348وارداتیں ہوئی تھیں۔سال2017 قتل معہ ڈکیتی کے 3مقدمات درج ہوئے جن میں 7ملزمان کو گرفتار کیاگیاجبکہ سال2016؁ٗ میں قتل معہ ڈکیتی /رابری کے6مقدمات درج ہوئے تھے۔ سال 2017 میں کاریںچھیننے کے 5مقدمات درج ہوئے جن میں18ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ سال2016 میں8مقدمات درج ہوئے تھے۔سال 2017 میں موٹر سائیکل چوری کے233مقدمات درج ہو ئے جن میں145ملزمان کو گرفتار کرکے 132موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیںجبکہ سال2016 میں348مقدمات درج ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع ساہیوال نے سال 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کل 417سرچ آپریشنز کئے جس میں17041 افراد کو بائیو میٹرک مشین کے ذریعے چیک کیا گیا اور 257افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ جناب آئی جی صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی ۔ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچا کر جرائم میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں