ساہیوال (بیورورپورٹ) فروٹ منڈی میں کیلے کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا استحصال شروع ‘ مزدوروں کوکام سے روک دیاگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق فروٹ منڈی میں آڑھتی عہدیداران نے درجن کے قریب کیلے کی کٹائی کرنیوالے مزدور وں سے ٹھیکہ صفائی کے نام پر زبردستی بھتہ فی مزدور 300روپے وصولی شروع کررکھی تھی مزدوروں کے احتجاج اورانکار پر اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کے عہدیداران نے کیلے کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کااستحصال کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا جس کے باعث جہاں مذکورہ مزدوربیروزگار ہونے سے پریشان ہوئے وہاں کیلے کے خریدار بھی پریشان دکھائی دیئے۔ مزدوروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں بیروزگار ہونے سے بچایا‘ان کااستحصال اور بھتہ کی وصولی کاسلسلہ بھی بند کروایاجائے۔
