ساہیوال: ڈی سی کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس

ساہیوال (بیورورپورٹ )ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کی زیر صدارت اوور سیز پاکستانی کمیشن ساہیوال کا 41واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 11کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے تمام مسائل خصوصی توجہ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدیر احمد باجوہ‘ڈپٹی ڈائریکٹر اٹارنی عمران ارشد اور دیگر معاون افسران اور کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہواجس میںممبر ان اسمبلی منیر ازہر‘چوہدری محمد اشرف‘طفیل جٹ‘ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ‘سی ای او ایجوکیشن رائو عتیق احمد‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ‘ نمائندگان ممبران اسمبلی‘پولیس ‘بلڈنگ ا ور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔اجلاس نے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں