ای مرکز کے قیام سے عوام کو سہقلت ملی: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورورپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ ساہیوال میں ای خدمت مرکز میں عوام کو تمام سروسز ایک ہی جگہ دستیاب ہیں جس سے انکے قیمتی وقت کی بچت کیساتھ ساتھ سروس ڈیلوری میں بھی بہتری آئی ہے۔پنجاب حکومت نے اس مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس ‘فرد‘ڈومیسائل‘گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت تمام سروسز جدید سہولیات کیساتھ فراہم کی ہیں جن سے عوام کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔وہ اپنے دفتر میں ای خدمت مرکز کی کارکردگی اور اس میں اضافے کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد‘ای ٹی او سرفراز طارق بھٹی اور مینجر خدمت مرکز مدثر منظور بھی موجود تھے۔انہوں نے مرکز میں اسلحہ لائسنس اور شناختی کارڈ کے اجراء کے کائونٹرز کو فعال کرنیکی بھی ہدایت کی تا کہ نادرا کے دوسرے مراکز پر رش کم ہوسکے۔ مینجر مدثر منظور نے بتایا کہ جولائی 2016ء سے ابتک مرکز نے 41800سے زائد افراد کو سروس دی ہے جبکہ مرکز میں روزانہ ایک ہزار کیسز پراسیس کرنیکی گنجائش موجود ہے۔کمشنر نے کریکٹر اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی ڈیلوری کی مدت کم کر کے 10دن کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے پیدائش ‘اموات‘نکاح نامہ اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کی فراہمی کو بھی تیزی سے جاری کرنے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو تمام یونین کونسلز کو احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے عوام کی رہنمائی اور سروسز کے بارے میں آگاہی کیلئے ہر یونین کونسل اور ضلعی دفاتر میں بورڈز لگانے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں