ناقص کارکردگی، تعلیمی افسران محکمانہ سزا کے لیے تیار رہیں:راؤ عتیق

ساہیوال(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عتیق احمدنے کہا ہے کہ تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی، اساتذہ اور طالبعلموں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈپٹی ڈی اوز، اے ای اوز اور سکول سربراہان کا سختی سے محاسبہ کرتے ہوئے محکمانہ سزائیں بھی دی جائیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرزملک انعام الرسول اورمحمد شفیق ،ڈی او ایجوکیشن سمیت تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی اوز موجو دتھے۔سی ای او راؤ عتیق احمدنے کہا کہ ہمیں ضلع میں تعلیمی گراف بلندی کی طرف لے کر جانا ہے تاہم اگر کوئی اپنی ناقص کارکردگی کے باعث ضلعی کارکردگی کو متاثر کرے گا تو اس کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکولز میں اساتذہ و طلباء کی سو فیصد حاضری سمیت تمام انڈیکیٹرز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے جبکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے سکول کونسلز کے فنڈز کا شفاف استعمال کیا جائے۔اجلاس میںوزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم کے تحت ضلع میں تعلیمی صورتحال بارے انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں