ساہیوال: جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال (بیورورپورٹ )جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ‘4کلو چرس ‘ آدھ کلو ہیروئن اور 2پسٹل برآمد‘مقدمات درج ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او فرید ٹائون سب انسپکٹر ذیشان ڈوگر نے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش اکبر علی عرف گھوڑا کو 89/6Rسے گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1305 گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے عرفان مسیح عرف موٹو ڈان سے 1326گرام چرس اور محمدحبیب اورسکندر سے 2پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے روشن شہانی میں چھاپہ مار کر ایک خاتون منشیات فروش فریدہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1345گرام چرس اور 495گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں