ساہیوال: بھٹو نگر میں شیشہ کلب پر چھاپہ،1 شخص گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)فتح شیر پولیس کاشیشہ کیفے والوںکے خلاف کریک ڈائون‘ ایک ملزم گرفتار‘4فرار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام کی ہدایت پر فتح شیر تھانہ کے ایس ایچ او اشرف گجر کی نگرانی میں اے ایس آئی افضال خاں اور زاہد حسین وغیرہ نے بھٹونگر میں ایک شیشہ کیفے مرکز میں چھاپہ مارا اور رضوان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 3حقے اور فلیور وغیرہ برآمدکرلیا جبکہ 4ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے شیشہ کیفے والوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں