ساہیوال(بیورورپورٹ) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا اجلاس مرکزی صدر پنجاب مسز روبینہ اسلم نورانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ کے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن پر غور کیاگیا اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو سکیل نمبر17میں اپ گریڈ نہ کرنے پر شدید احتجاج کیاگیا اور نوٹیفکیشن کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ اجلاس میں ٹیچر ز پیکیج یکم جنوری 2018سے ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ محکمہ تعلیم میں سکولز اساتذہ کی ترقی کا سلسلہ مستقل بند کرنا نا انصافی اور ظلم ہے ۔ اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو سکیل نمبر 16سے17میں اپ گریڈ کیاجائے ۔ ٹیچرز پیکیج بحال اور ٹائم سکیل دیاجائے۔
