اساتذہ جدید تقاضوں کے مطابق طلبا کی تربیت کریں: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (ایجوکیشن رپورٹر)طلبا و طالبات میں جذبہ ایثار ،حب الوطنی ،عدم برداشت اور رواداری کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے تا کہ معاشرے میں برداشت اور عدم برداشت پروان چڑھ سکے -اساتذہ کو چاہیے کہ وہ جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ رہیں جس میں تعلیمی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی قوانین اور ضوابط سے آگہی بھی ضروری ہے -یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے گورنمنٹ کالج میں کالج پرنسپلز کی دو روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے-انہوں نے پرنسپلز پر زور دیا کہ وہ سروس رولز اور دوسرے قوانین سے مکمل ہم آہنگی رکھیں تا کہ انہیں آڈٹ کی پریشانی نہ ہو اور فنانشل مینجمنٹ بھی بہتر رہے -انہوں نے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ طلبا و طالبات میں علم کی لگن پیدا کریں تا کہ نئی نسل ملک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہو سکیں کیونکہ صرف تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا راز ہے -تقریب کے آخر میں کمشنر نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے –

اپنا تبصرہ بھیجیں