کسی بھی نئے این آر او کی مزاحمت کریں گے: آصف زرداری

لاڑکانہ: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو ایک باہمت اور جرات مند خاتون تھیں. ان سے زیادہ بہادر عورت نہیں دیکھی ،وہ زندگی کے ہر میدان میں بینظیر تھیں، ہماری پارٹی کیخلاف سازش ہوئی ۔لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی پر عوامی اجتماع سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ایسی جنگ لڑی کہ پاکستان کا روشن عکس دنیا میں اجاگر کر دیا.بی بی کو رخصت ہوئے آج 10 سال ہوئےہیں لگتا ہے بےنظیر ابھی ہم سے رخصت ہوئی ہیں، بی بی اور پی پی کے خلاف سازش اب بھی جاری ہے ،سازش کرنے والوں کے گندے انڈوں سے بچے نکل رہے ہیں،کوئی کپتان تو کوئی لیڈر بن رہا ہے ۔سابق صدر نے کہا کہ سارے آر او کے بنائے ہوئے لیڈرزہیں،اگرکسی نے آپ کواین آراودینے کی کوشش کی توہم مزاحمت کریں گے،اب میں ان کو جکڑ کر الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگرآپ میں برداشت کی ہمت نہیں،ہمارا فلسفہ ہمیں صبرسکھاتا ہے،میر ایک ورکر اگر زخمی یا شہید ہوتا ہے تو میرا دل پھٹتا ہے خون کے آنسو روتا ہے ۔آصف زرداری کا کہناتھاکہ جب آپ جیلوں میں تھے تو کیس نہیں لڑنا چارہے تھے،آپ کا این آر او چل رہا تھا ،آپ نے ہمیشہ ہمارے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،جس طرح آپ کوہم سے ایشوزہیں ہمیں بھی آپ سے ایشوزہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آج آپ کے سامنے اپنی بیٹیوں کے ساتھ آیا ہوں،یہ آپ کی بھی بیٹیاں ہیں،بلاول میرا ہی نہیں آپ کا بھی بیٹا ہے ،یہ سب بینظیر کے بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں