این اے ماڈل سکول میں یوم قائد کے موقع پر تقریب

ساہیوال (بیورورپورٹ) انجمن اسلامیہ ننگل انبیاء (رجسٹرڈ) ساہیوال کے ادارہ این اے ماڈل ہائی سکول میں قائد اعظم کی یوم پیدا ئش کے مو قع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قائد کی 142ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں پرنسپل محمدوسیم افضل‘ اساتذہ کرام اخترعلی‘عتیق الرحمن باری‘قاری محمدالیاس‘ محمدشفیق بھٹی اورطلباء وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدوسیم افضل نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا ہمیں آج اپنی آزادی کا اتنا علم نہیں جتنا ہمارے آباؤ اجداد کو ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو قربان کرکے وطن حاصل کیا۔ ہمیں پاکستان کی حفاظت کیلئے جتنے متحد ہونے کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بدولت اور قائداعظم محمدعلی جناح کی انتھک جدوجہد کے نتیجہ میں آزادی سے گھوم رہے ہیں اور یوم قائد کے موقع پر انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کردیں اور دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں۔آخر میں کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں