ساہیوال ڈویژن کے پرنسپلز کی ٹریننگ کا انعقاد

ساہیوال (ایس این این ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ساہیوال ڈویژن کے پرنسپلز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا -ورکشاپ کا اہتمام محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے کیا گیا جس میں ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ اور پاکپتن محمد اقبال ڈھلو ں اور عابدہ خورشید،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال اخلاق علی خان کے علاوہ ڈویژن کے تمام پرنسپلزنے شرکت کی -ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان ہونے کی حیثیت سے آپ اپنا کام محنت،لگن اور ایمانداری سے کریں -انہو ں نے کہا کہ کسی بھی اکیڈمی یا ٹیوشن سنٹر میں پڑھانا آپ کا حق ہے لیکن کسی اکیڈمی یا ٹیوشن سنٹر کے مالک آپ نہ بنیں -ادارے کے سربراہ ہونے کی وجہ سے اپنے اساتذہ اور عملے کے ساتھ ملکر ٹیم ورک کی طرح اپنے امور سر انجام دیں تا کہ ادارہ کی کامیابیوں کو اور آگے بڑھایا جا سکے -ورکشاپ میں پیڈا ایکٹ،انٹرل اینڈ ایکسٹرنل آڈٹ،لیو رول،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے بارے میں معلومات شیئر کی گئی اور سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا -ورکشاپ میں پرنسپلز کو سرکاری قوائد و ضوابط اور انہیں آڈٹ سے مطابقت کے مطابق استعمال کرنے کی بھی تربیت دی گئی –

اپنا تبصرہ بھیجیں