ساہیوال :ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ سنٹرز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا -مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم اور سی ای او ایجوکیشن راؤ عتیق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے کمپری ہنسو سکول،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور کنکورڈیا کالج میں بنائے گئے سنٹرز کا معائنہ کیا اور امیدواروں کو ٹیسٹ کے لئے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا -انہوں نے سنٹرز کے انچارج صاحبان کو ہدایت کی کہ امیدواران کی سہولت کے لئے روشنی اور پانی کا بہتر انتظام کیا جائے -انہوں نے تینوں سنٹرز پر سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا –
