کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پناہ گزینوں کوخبردار کیا ہے کہ کینیڈا میں پناہ کےحصول کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹروڈو نے مانٹریال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جو افراد یہ سمجھتے ہیں سرحدی چوکیوں سے نکل کر امریکی سرحد پار کر کے کینیڈا پہنچ کر پناہ گزین کوئی فائدہ اٹھاسکتے ہیں تو ان کی یہ مشق بے کار ہے.کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کو کوئی شارٹ کٹ نہیں۔کینیڈین وزیر اعظم کایہ بیان خاص طور پر ان تارکین وطن کی غیر معمولی آمد کے بعد سامنے آیا جو موسم گرما کے دوران پیدل ہی امریکاسے کینیڈا کے صوبے کیوبیک پہنچے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ کینیڈاکی سوسائٹی خوش آمدید کرنے والی سوسائٹی ہے کیوں کہ انہیں کینیڈاکے امیگریشن کے نظام پر بھر پور اعتمادہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم قوانین پر مبنی ملک ہیں تاہم غیر قانونی طور پر کینیڈا داخل ہونے والوں کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ تمام افراد پر قانون کی پیروی کرنالازمی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ رواں موسم گرما میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو امیگریشن کیلئے سخت مراحل سے گزرنا ہوگا کیوں کہ کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کو کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔کیوبیک کے صوبائی حکام سے ملاقات کے بعدٹروڈو نےایک ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا جوغیر قانونی منتقلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے گی ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments