کمسن بچوں سے مشقت کروانے پر ایک شخص گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) کمسن بچوں سے مشقت کروانے والا ملزم گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق اڈا نورشاہ پر فیصل بابر نامی ملزم نے اپنی دوکان پر کمسن بچوں سے مشقت کروا کر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کررہاتھا کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اورپولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر کمسن بچوں 8/10حبیب وغیرہ کمسن بچوں کو برآمد کرلیا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزم کے خلاف 5/6 چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں