ساہیوال (بیورورپورٹ) بھٹونگر جھال روڈ منشیات کا گڑھ بن گیا‘ درباروں کی آڑ میں منشیات کا دھندہ عروج پر‘ نوجوان نسل تباہی کا شکارہونے لگی‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگر جھال روڈ پر چھوٹے چھوٹے درباروں پر منشیات کااستعمال اور خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ مکینوں کا کہناہے کہ جھال روڈ بکرمنڈی کے درباراور قبرستان منشیات فروشی کاگڑ ھ بن چکے ہیں اور سارا سارا دن منشیات کا دھندہ عروج پر رہتاہے۔ بھٹونگر اور ملحقہ علاقوں کی نوجوان نسل منشیات فروشوں کے ہتھے چڑ ھ کر نشے کی عادی ہورہی ہے۔ مکینوں کا کہناہے کہ درباروں اور قبرستان میں سرعام منشیات کے استعمال اور خریدو فروخت جاری رہتی ہے اورانہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی طارق رستم چوہان اورڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
