صدر بازار کے گردونواح میں تجاوازات کی بھرمار

ساہیوال (بیورورپورٹ) صدر بازار سے ملحقہ گلیوں میں سے پیدل گزرنا دشوار ہوگیا‘دکانداروں نے پختہ تھڑے بنا لئے‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ صدر بازار‘ پاکپتن بازار‘بیرون سوڑی گلی‘جناح چوک سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات تو ہے ہی لیکن صدربازار اندرو ن چھوٹی گلیوں میں بھی دوکانداروں نے دوکانوں کے آگے پختہ تھڑے بنا کر شہریوں کاپیدل چلنا بھی دشوار کردیاہے اور ان بازاروں کی طرف توجہ نہ ہونے سے خریداری کے لئے آنیوالے مردو خوا تین‘بچے اور بزرگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات کے علاوہ آٹورکشوں کی وجہ سے بازاروں میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔ شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان بازاروں کا اچانک معائنہ کریں اور تجاوزات کے خلاف بہتر حکمت عملی تیارکرکے انہیں ختم کروایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں