عوام نواز شریف کو آئندہ بھی وزیر اعظم بنائیں گے: ساجد نعیم

ساہیوال (ساہیوال نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما وڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی نے کہاہے کہ مخالفین جتنی مرضی سازشیں کرلیں 2018 کے الیکشن میں پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر محمد نوازشریف کے ویژن اور نظریہ کو ووٹ دیکر وزیراعظم بنائیں گے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوا م بڑے باشعو ر ہوچکے ہیں وہ جانتے ہیں کونسا لیڈر کام کررہاہے اور کونسا لیڈر محض ذاتی مفادات کو پروان چڑھا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو محمد نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور منصوبوں پر مکمل اعتماد ہے وہ ایک بار پھر ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔ا نہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ اپنی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور باقی ماندہ وقت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلداز جلدتکمیل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں