ساہیوال میں ریسلنگ اور کبڈی کے مقابلے

ساہیوال (ساہیوال نیوز)ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ریسلنگ اور کبڈی کے مقابلے ہوئے جس میں مختلف پہلوانوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنز حاصل کیں -پوزیشن حاصل کرنے والے پہلوانوں میں مزمل پہلوان،بلال،شان محمد،شیر علی،کامران رسول،ندیم لاڈی،امتیاز بھٹی اور شان پہلوان شامل ہیں -ساہیوال اور چیچہ وطنی کبڈی کلب کے درمیان میچ ہوا جو کانٹے دار مقابلے کے بعد ساہیوال کبڈی کلب نے 45-42سے کاجیت لیا -ریسلنگ کے مقابلوں کے مہمان خصوصی پیر احسان الحق ادریس تھے جبکہ کبڈی میچ کے سپورٹس آفیسر اکبر مراد تھے -واضح رہے کہ یہ مقابلے سیکرٹری سپورٹس کی ہدایت پر بسلسلہ یوم پیدائش قائد اعظم کے موقع پر کروائے جا رہے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں