فیصل آباد: بند سڑک کھلوانے کے لیے ایک شخص ننگا ہو گیا

فیصل آباد: فیصل آباد میں آج ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران سڑک کی بندش سے تنگ آ کر ایک موٹر سائیکل سوار نے کپڑے اتار دئیے۔جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق فیصل آباد شہر کے اہم ترین پوائنٹ ضلع کونسل چوک کو کچھ مردوں اورعورتوں نے دوران احتجاج بلاک کیا ہوا تھا۔مظاہرین عام راہگیروں کو بھی گزرنے نہیں دے رہے تھے۔ مظاہرین نے ایک شخص کو موٹر سائیکل گزارنے سے روکا اور نہ ماننے پر برا بھلا کہا تو وہ شخص کپڑے اتار کر احتجاج میں شامل ہو گیا.

اس صورت حال سے مظاہرین بوکھلا کر منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال ہو گئی۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگ مذکورہ شخص کو برا بھلا کہ رہے ہیں جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو احتجاجی مظاہروں سے اکتائی ہوئی قوم کے لیے نجات دہندہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں