ساہیوال ( بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے ‘50لیٹرشراب ‘4پسٹل و ریوالور برآمد 7ملزمان گرفتار ۔پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قصبہ ہڑپہ میں شراب فروش منیر احمد سے 20لیٹرشراب ‘121/9-Lمیں محمدعمران سے 16لیٹر شراب معہ چالو بھٹی ‘نواب سے 14لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘ 90/9-Lمیں کاشف سے پسٹل 30بور ‘چوک پاکپتن میں توقیر شاہ سے پسٹل ‘مزدور پلی پر فیصل سے ریوالور 32بور اور 46/GDمیں اکرام سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
