ساہیوال: مسجد کے جنریٹر سمیت قیمت سامان چوری

ساہیوال ( بیورورپورٹ)چوری کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان لیپ ٹاپ ‘موبائل فون ‘ موٹرسائیکل ‘جنریٹر اور گائے و بیل چراکرلے گئے ۔چوری کی واردات عارفوالا چوک کے قریب ہوئی یہاں 2نامعلوم ملزمان نے مزمل حسین کو نشہ آور چیز کھلا کر اس سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون مالیتی 80ہزار روپے چرالیا ۔ دیگر وارداتوں 85/6-Rمیں سکندروغیرہ 4ملزمان نے مسجد کا گیٹ توڑ کر اندر سے محمداسلم کی موٹرسائیکل اورمسجد کا جنریٹر مالیتی 1لاکھ 65ہزار روپے اور ٹھٹھہ پربانہ میں ریحان وغیرہ 5ملزمان نے خورشید بی بی کے ڈیرہ سے گائے اور بیل مالیتی 3لاکھ روپے چرالیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں