ساہیوال: 60سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر مکمل

ساہیوال (SNN)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہاہے کہ ایک جامع پروگرام کے تحت سکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں تا کہ سکولوں میں کلاس رومز کی کمی دور ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم ہو سکیں۔وزیراعلی سکول پروگرام کے تحت ڈویژن بھر کے 60سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جسے فوری طور پر متعلقہ سکولوں کے حوالے کیا جا رہا ہے تا کہ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد ان کمروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو سکیں ۔انہوں نے یہ بات نواحی گائوں 87/9-Lمیں تعمیر ہونے والے سکول کے نئے بلاک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی ونیس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر کلاس رومز کے منصوبوں کو بھی جلدازجلد مکمل کیا جائے تا کہ بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔کمشنر نے تعمیر ہونے والے نئے کمروں کا معائنہ بھی کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر منصوبوں میں بھی کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران تمام منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں