لاہور (ویب نیوز) کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں کراچی کے ایک نوجوان شاہ زیب کے قتل کیس میں بااثر شخصیت کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو رہا کر دیا گیا، جبکہ اب کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بریت دے دی گئی ہے . عوامی حلقوں کے مطابق ان دو مقدمات میں انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں.مجید اچکزئی نے کوئٹہ میں سڑک پر ڈیوٹی انجام دینے والے غریب پولیس اہلکار کو نشے میں دھت ہو کر گاڑی سے کچل دیا تھا۔ پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ مجید اچکزئی کو ساشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کی وجہ سے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا ان پر کیس ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ اب ہفتے کے روز مجید اچکزئی کو اس تمام معاملے میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔
