چیچہ وطنی: ڈاکٹر نے نرس کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

چیچہ وطنی (نامہ نگار) ڈاکٹر نے نرس کو نوکری کے پہلے روز ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں 111/7-R کی فرحت اقرار زوجہ محمد اسرار بنگلہ اوکانوالہ میں واقع ڈاکٹر امجد فاروق کے کلینک پر بطور نرس تعینات ہوئی۔ پہلے روز ہی ڈاکٹر امجد فاروق نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق نرس کی تعیناتی کے پہلے روز ہی ڈاکٹر امجد فاروق نیت خراب ہو گئی اس نے پہلے تو نرس کو اس قبیح فعل پر راضی کرنے کی کوشش کی ۔جب فرحت نے اس کی بات نہ مانی تو ملزم نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔دوسری طرف خاتون کے طبی معائنے کے لیے نمونے بھیج دئیے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں