ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال ( بیورورپورٹ )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ‘طلائی زیورات ‘نقدی‘ گھریلو سامان ‘موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں80/5-Rمیں ہوئی یہاں 12نامعلو م ملزمان محمد عطیب کے گھر رات کے وقت گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات اور گھریلو سامان لیکر فرارہوگئے۔ بعدازاں ملزمان محمد اسلم کے گھرمیں داخل ہوگئے اور اسلم گھرسے نقدی‘ طلائی زیورات ‘گھریلو سامان وغیرہ مالیتی8لاکھ90ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات 90/9-Lمیںہو ئی یہاں 2نامعلوم ملزمان نے خضرحیات کی موٹرسائیکل نمبری6275/SLm مالیتی 31ہزارروپے مسجد کے باہر سے اور 52/5-Lمیں نامعلوم ملزمان طارق عزیز کی دوکان کی چھت پھاڑ کر موبائل فون اسسریز وغیرہ مالیتی1لاکھ61ہزارروپے چراکرلے گئے۔ شراب فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے 71لیٹرشراب برآمد ‘3ملزمان گرفتار۔ پولیس نے شراب فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 108/7-Rمیں چھاپہ مارکر محمد حسنین سے 20لیٹرشراب ‘104/7-Rمیں زین علی سے 20لیٹرشراب اور 56/G-Dمیں محبوب احمد سے 31لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں