کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کو ابھی چند لمحات پہلے جناح ہسپتال سے رہا کر دیا گیا.قبل ازیں آج سیشن جج جنوبی کراچی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی ضمانت اس وقت منظور کرلی جب شاہ رخ جتوئی کے اہل خانہ اور وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ اور ملزمان کے درمیان صلح ہو چکی ہے. سیشن جج جنوبی نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔شاہ رخ جتوئی کی غیر قانونی اسلحے کے کیس میں بھی ضمانت منظورکرلی گئی۔قبل ازیں شاہ زیب قتل کیس کی ازسر نو سماعت میں مقتول شا ہ زیب کے والد نے صلح سے متعلق حلف نامہ جمع کرایا تھا۔انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہلخانہ سے صلح ہوگئی تھی ،قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا۔آج شام 7 بجے ملزم شاہ رخ جتوئی کو جناح ہسپتال سے رہا کر دیا گیا ہے.
